گندم کی پیداوار

فاسفورس کھاد گندم کی پیداوار میں اضافہ کر کرتی ہے ،محمدنویدامجد

قصور (عکس آن لائن) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے کہاکہ فاسفورس کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ کیاجاسکتاہے نیز جن کاشتکاروں نے تاخیر سے گندم کی کاشت کی ہے اورانہوں نے فاسفورسی کھادکا استعمال نہیں کیایا ضرورت سے کم کھاد ڈالی ہے انہیں بھی چاہئیے کہ وہ فوری طورپر پہلے پانی پر ڈی اے پی ڈال دیں۔

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگرکاشتکار اسے ڈرم میں گھول کر فرٹیلیشن کے طریقہ سے استعمال کریں تو پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی سی توجہ ‘کھادوں کا متوازن استعمال‘ جڑی بوٹیوں پر کنٹرول‘پانی کا بروقت استعمال گندم کی پیداوارکو 50فیصد بہتربنانے میں معاون ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار کپاس کی کاشت میں بہت جلدی نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں