جوبائیڈن

فائرنگ کے واقعے پر بات کرنے سے پہلے امریکی صدر کا بے وقت مذاق

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے صدر جوبائیڈن کا بے وقت کا مذاق جہاں خبروں کی زینت بنا وہیں انہیں تنقید کی زد میں بھی لے آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے پر بات کرنے سے پہلے صدر جوبائیڈن نے آئس کریم سے متعلق مذاق کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ میں اس تقریب میں اس لیے آیا ہوں کہ میں نے سنا ہے کہ یہاں چاکلیٹ چِپ آئس کریم ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ میرے پاس فریج میں آئس کریم بھری پڑی ہیں، آپ کو لگ رہا ہے میں مذاق کررہا ہوں، جی نہیں میں مذاق نہیں کر رہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس طرح کی گفتگو کرنے کے بعد امریکی صدر نے اسکول میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے ہمیں مزید کچھ کرنا ہوگا۔امریکی صدر نے کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پیشرفت کرنے کا وقت ہے۔امریکی صدر نے فائرنگ کے واقعے کو دل دہلا دینے والا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے بدترین خواب قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں