افغان طالبان

غیر ملکی فوجوں کے انخلا سے امن آئے گا، افغان طالبان

دوحہ(عکس آن لائن)طالبان قطر آفس کے اہم رکن ملا شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ آج بڑا تاریخی دن ہے، افغان عوام معاہدے سے بہت خوش ہیں، معاہدے کے بعد تمام غیر ملکی فوجی افغانستان سے روانہ ہو جائیں گے، ملک میں امن آئے گا۔

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے سے قبل دوحا میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور طالبان قطر آفس کے ممبر ملا شہاب الدین دلاور کے درمیان ملاقات ہوئی ، دونوں رہنماوں نے مقامی ہوٹل کی لابی میں مصافحہ کیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا، جبکہ ملا شہاب الدین نے بتایا کہ غیر ملکی فوجوں کے انخلا سے افغانستان میں امن آئے گا، افغان عوام اس معاہدے سے بہت خوش ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں