غیر معیاری اسٹنٹ

غیر معیاری اسٹنٹ کیس ،قومی و صوبائی ہیلتھ کمیشن کے سربراہان ،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کونوٹسز

اسلام آباد (عکس آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس میں قومی و صوبائی ہیلتھ کمیشن کے سربراہان ،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کونوٹسز جاری کرتے ہوئے نیب کو پرائسنگ کمیٹی کا ممبر بنانے کی استدعا مسترد کر دی ۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کہاکہ ملک بھر میں غیر معیاری اسٹنٹ استعمال ہو رہے ہیں،امراض قلب کے معاملات کو نا تجربہ کار ماہرین پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ عدالت نے این آئی سی بی کی سفارشات پر عمل در آمد رپورٹ طلب کرلی ۔چیئرمین لائف سونگ ڈیوائسز پرائسنگ کمیٹی نے کہاکہ مارکیٹ میں غیر معیاری اسٹنٹ کی بھرمار ہو گئی ہے۔ چیئر مین اظہر کیانی نے کہاکہ نا تجربہ کار مریضوں کو اسٹنٹ ڈال رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ غیر معیاری اسٹنٹ امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ نے غیر معیاری اسٹنٹ کیخلاف فیصلہ دیا،عدالتی احکامات اور این آئی سی بی کی سفارشات پر عمل نہیں ہو رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں