پرویز الہٰی

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،پرویز الہی پر فرد جرم کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی، پرویز الہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش

لاہور(عکس آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مکمل نہ کی جا سکی۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے چودھری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی بیمار ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، سابق وزیراعلی پنجاب واش روم گئے تھے وہاں انکی پسلیاں فریکچر ہو گئی ہیں عدالت میں اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی سفر نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو جمعرات کو طلب کر رکھا تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں