شیخ رشید

غیرملکی ترسیلات اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ بجٹ پہلے ہی پٹرول ،گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر آ گیا تھا،

اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔انہوں نےکہاکہ غیرملکی ترسیلات اور زر مبادلہ کے زخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، قوم 45 دن امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں