سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس‘ کرونا کے شکار شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی(عکس آن لائن)احتساب عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں کرونا وائرس کے شکار ہونے والے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے متعلق درخواست منظورکرلی اور سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں شاہدخاقان عباسی اوردیگر کیخلاف غیرقانونی بھرتیو ں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، شاہد خاقان عباسی نے کورونا کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،عدالت نے سابق وزیراعظم کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں