یوو گیلنٹ

غزہ کے مستقبل کا تعین کیے بغیر حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا،اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب (عکس آن لائن)غزہ پر جنگ کے انتظام پر اسرائیلی حکومت کو اب بھی اختلافات کا سامنا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ جنگ کو حماس کے خاتمے کے بعد ہی روکا جائے گا۔تاہم جنگ کے بعد غزہ کی حکمرانی کا مسئلہ اب بھی سوالیہ نشان ہے، کیونکہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے حکومت کے منصوبے پر شدید تنقید کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میںان کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد کے دن کے مسئلے کو حل کیے بغیر اسرائیل حماس کا تختہ الٹنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ غزہ کا مستقبل کس کے ہاتھ میں ہوگا؟انہوں نے مزید کہا کہ فوج یہ فیصلہ نہ کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے کہ جنگ کے بعد غزہ پر کون حکومت کرے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے بعد پٹی میں طرز حکمرانی کا سب سے زیادہ امکان مقامی عناصر کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اسرائیلی فوجیوں کی جانیں ضائع ہوں گی اور فوجی وسائل ختم ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں