ڈاکٹر ٹیڈروس ادیانوم

غزہ کو الفاظ نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

نیویارک(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادیانوم نے کہاہے کہ غزہ کو محض الفاظ کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کو فوری طور پر اپنی حالیہ قرارداد کو غزہ میں دشمنیوں اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں میں توقف پیدا کرنے کے لیے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے،

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے شمالی اور جنوبی غزہ کے اسپتالوں میں امداد پہنچانے کے لیے ہائی رسک مشن کیے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو لوگوں کو محض الفاظ کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں