غزہ میں اسرائیلی جارحیت

غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، یونیسیف

نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بتایاہے کہ غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں کہاکہ غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بتایاکہ غزہ میں ہر روز420سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں