نیتن یاہو

غزہ میں مارا جانے والا ہردوسرا شخص حماس جنگجو ہے،اسرائیلی وزیراعظم

مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)رفح میں فوجی آپریشن پر اپنے اصرار پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں زندہ 132 اسرائیلی یرغمالیوں کی موجودگی خطے میں اسرائیلی جنگ کے جاری رہنے کا جواز ہے۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد کو کم کرنے کے دعوے میں انہوں نے کہا کہ حماس کے ہر جنگجو کے ساتھ اوسطا ایک عام شہری مارا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں تاکہ سکیورٹی کنٹرول ہمارے ہاتھ میں رہے۔یتن یاہو نے کہا کہ ان کی فوج غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر متوقع حملے سے قبل شہریوں کے لیے محفوظ راستے کی ضمانت دے گی۔

انہوں نے کہاکہ جنگ میں فتح ہماری ہے۔ ہم اسے حاصل کریں گے۔ ہم حماس کے آخری بریگیڈ اور رفح کو کنٹرول کریں گے جو حماس کا آخری گڑھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں