اقوام متحدہ

غزہ جنگ کے تباہ کن نتائج ہونگے،اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن)سنگین انسانی بحران کے درمیان اقوام متحدہ کیریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین نے خبردار کیا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی مشکل، تباہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔

اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے 100 دن اس پٹی کے باشندوں کے لیے ایسے گزرے جیسے 100 سال ہوں۔ غزہ کی صورتحال بہت مشکل، تباہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔

اقوام متحدہ کے کمشنر جنرل نے دنیا کے تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور فوری جنگ بندی کے حصول کے لیے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں