میڈیا بلڈنگ

غزہ، اسرائیلی حملے میں تباہ میڈیا بلڈنگ کا مالک عالمی عدالت پہنچ گیا

غزہ (عکس آن لائن)غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کا مالک اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے عالمی عدالتِ انصاف پہنچ گیا۔اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کا مالک کا کہنا ہے کہ میڈیا بلڈنگ پر حملہ جنگی جرم ہے، جس کے بارے میں اسرائیل جواز نہیں دے سکا۔

دوسری جانب حکومت فلسطین نے بھی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی، اس سلسلے میں جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں