سینیٹر مولابخش چانڈیو

غربیوں کے گھر گرا کر سلیکٹڈ نے اپنا ناجائز گھر بچا لیا ، سینیٹر مولابخش چانڈیو

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ غربیوں کے گھر گرا کر سلیکٹڈ نے اپنا ناجائز گھر بچا لیا ۔ اپنے بیان میں مولانا بخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نام اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے، قوم کیساتھ کٹھ پتلی نے جو جو وعدے کئے اقدامات ان کے برعکس کئے ۔

انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں سے روزگار چھینا ، عمران خان نے اقتدار کو اپنے ، اپنے خاندان اور دوستوں کے مفاد کے تحفظ کیلئے استعمال کیا ہے۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پہلے اپنی بہن کو ایمنسٹی دی، اب اپنا ناجائز گھر ریگولرائز کروایا ، عمران خان نے اسلام آباد میں ہزاروں لوگے کے گھر اور کاروباری تعمیرات مسمار کروائیں ،

اپنے گھر کی باری آئی تو تمام قانون اور ضابطے توڑ دئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ کوئی اور نوٹس لے نہ لے عمران خان کے خلاف خلق خدا نے نوٹس لے لیا ہے ،عمران خان استعمال ہو جانے کے بعد ضیاء الحق کی طرح لاوارث ہو جائیں گے،سلیکٹڈ کے خلاف خلق خدا سڑکوں پر ہیں اب ان کا جانا ٹھہر چکا ہے ، حکمران سڑک پر لاوارث بچے کی طرح کھڑے رہیں گے اور کوئی ان کے سہارا دینے والا نہیں ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں