عثمان ڈار

عید کے بعد ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن دوبارہ کھولی جائیگی’ عثمان ڈار

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ ٹائیگرفورس

کے رضاکاروں نے کوروناوائرس کی وبا ء کی ہنگامی صورتحال کے دوران قومی نصب العین کیلئے شاندارخدمات

سرانجام دی ہیں۔انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 10لاکھ سے زیادہ نوجوان اس ٹائیگرفورس کا

حصہ بن گئے ہیں اور وہ کوروناوائرس کے پھیلائوکی روک تھام کے قواعدوضوابط پر عملدرآمدکیلئے

اپناموثرکرداراداکررہے ہیں۔عثمان ڈارنے کہاکہ حکومت نے عیدالاضحی کے فوری بعدٹائیگرفورس ڈے منانے

کافیصلہ کیاہے اورعید کے بعدرضاکاروں کی تعدادبڑھانے کے لئے ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن دوبارہ

کھولی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگرفورس کے رضاکارملک گیرشجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں