معمولات زندگی

عید الفطر کی تعطیلات اورلاک ڈائون کی مدت مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال

لاہور(عکس آن لائن)کورونا وباء کی تیسری لہر پر قابو پانے اور عید الفطر کے تناظر میں اعلان کردہ تعطیلات اورلاک ڈائون کی مدت مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ،بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی جبکہ تمام مارکیٹیں ، دکانیں اور دفاتر آج( پیر) سے دوبارہ کھلیں گے ۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو اتوار کے روز بحال کر دیا گیا تاہم ٹرانسپورٹ کو50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جارہا ہے ۔

اسی طرح ریلوے آپریشن 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں آج پیر سے تمام مارکیٹیں اور دکانیں بھی کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ دفاتر میں معمول کے اوقات آج17 مئی سے بحال ہوجائیں گے تاہم 50 فیصد عملے کے گھروں سے کام کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں