ڈاکٹر ظفر مرزا

عوام کو گھبرانے کی ضرورت ہے نہ ہی بلا وجہ ماسک کے پیچھے بھاگیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ( عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک 5 کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایران سے آنے والوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔

عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بلا وجہ ماسک کے پیچھے بھاگیں ، زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں اور بخار ہونے کی صورت میں ہجوم میں نہ جائیں ۔ بدھ کے روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ملک میں صورتحال اتنی سنگین نہیں کہ سکول بند کئے جائیں ،ہمیں ہر قسم کی صورتحال کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں مقیم طلباءکو چینی حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات میسر ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کے پیچھے بلا ضرورت نہ بھاگیں ، عوام صرف باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس دیگر ممالک کی طرح نہیں پھیلا ہے پاکستان میں کرونا وائرس کے صرف 5 کیسز ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں