فردوس عاشق اعوان

عوام کو مسائل کی چکی میں پیسنے والے بہروپیے ایکسپوز ہوچکے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل کی چکی میں پیسنے والے بہروپیے ایکسپوز ہوچکے، ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر سازش ناکام ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر سازش میں سرفہرت فضل الرحمان شوباز تو کبھی جعلی راجکماری کے در کی جانب دیکھ رہے ہیں، پی ڈی ایم کبھی حکومت مخالف منفی پراپیگنڈہ تو کبھی مستحکم ہوتی معیشت سے انکار کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ منفی سوچ اور کرپشن کے بوجھ سے زمین بوس پی ڈی ایم کو حکومت مخالف ہر سازش کے بعد منہ کی کھانا پڑی، روز بروز بڑھتے شدید اندرونی اختلافات کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی تباہی کیلئے کافی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں