جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب

عوام کو اشتعال دلانے کا الزام، جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نمائندہ عکس) لاہور میں وفاقی وزرا جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مذہبی معاملات پر غلط بیانی کر کے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ گرین ٹاون لاہور کے تھانہ میں درج کیا گیا ہے،

مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مذہبی معاملات پر غلط بیانی کر کے عوام کو اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی کے حکام کے نام بھی مقدمہ میں شامل کئے گئے ہیں، مقدمہ جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیا ں کے امام ارشاد الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں