بلاول بھٹو زرداری

عوام نے کٹھ پتلی کو مسترد کر کے عوام کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، اب ہم مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے اور پاکستان بچائیں گے، بلاول بھٹو

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضلع قصور میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر کٹھ پتلی وزیر اعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام نے کٹھ پتلی کو مسترد کر کے عوام کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ اب ہم مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے اور پاکستان بچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں