رانا ثنا اللہ

عوام نے فسادی ، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی، عوام نے فسادی ، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اائی کے لانگ مارچ کے دوران میٹرو بس اسٹیشن جلائے گئے، درختوں کو آگ لگائی گئی، عوام نے سب دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلا کرتا رہا، ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتا رہا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپوگینڈا ہے، اٹھارا رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش آو رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو ٹئیر گیس سے کنٹرول کیا جس کے لئے میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ آج صبح سپریم کورٹ آئین اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کے لئے واضح احکامات دے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے نکال باہر کر دیا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں