فیصل کریم کنڈی

عوام نے جماعت اسلامی کو کبھی بھی مینڈیٹ نہیں دیا ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے لیاقت بلوچ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے جماعت اسلامی کو کبھی بھی مینڈیٹ نہیں دیا ۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جماعت اسلامی کو ہر آمر کے دور میں اقتدار میں حصہ دار بنایا جاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی والے جنرل ضیاع اور پرویز مشرف کے لاڈلے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی سے قبل جماعت اسلامی اپنے ماضی کو یاد رکھے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت کے نگہبان ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں