سینیٹر فیصل جاوید

عوام جسکو چاہیں حکومت میں لائیں،فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام جسکو چاہیں حکومت میں لائیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کیخلاف زبردست احتجاج ہوا، اب پوری قوم جاگ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ شفاف انتخابات میں جاکر قوم کا مطالبہ پورا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام جسکو چاہیں حکومت میں لائیں ، عوام کی امنگوں کی ترجمانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں