قمر زمان

عوام احتیاطی تدبیر پر عمل کرکے کرونا وائرس سے نجات حاصل کرسکتی ہے، سابق عالمی چمپئن قمر زمان

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر سابق عالمی چمپئن قمر زمان نے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدبیر پر عمل کرکے کرونا وائرس سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور کرونا وائرس کی وباء سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومتی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے، عوام اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں تاکہ کرونا وائرس سے آپ اور اپنے گھر والوں بچائیں اور یہ ہی عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا۔قمر زمان نے کہا کہ اگر انسان ہوگا تو دنیا بھی ہوگی، ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا ہوگی، پانچ وقت نماز ادا کرنے کے ساتھ بار بار ہاتھ دھونے کے باعث انسان پر کرونا وائرس حملہ آور نہیں ہوگا

۔ سابق عالمی چمپئن قمر زمان نے کہا کہ اگر عوام کا تعاون رہا تو امید حکومت جلد کرونا وائرس پر قابو پا لے گی۔ انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ہماری افواج پاکستان، پاکستان پولیس اور دیگر لاء اینڈ فورسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی خدمات پر سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا آخر پر انہوں نے کہا کہ سکواش کے کھلاڑی اپنی تربیت کو جاری رکھتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر بھی توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں