کامران اکمل

عمر اکمل کیساتھ بھی آفریدی اور اختر والا رویہ اختیار کرنا چاہئے تھا،کامران اکمل

لاہور(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل اپنے بھائی عمر اکمل کے دفاع میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو عمر اکمل کے ساتھ

بھی شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی طرح نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے تھا۔کامران اکمل کے مطابق چھوٹے بھائی عمر اکمل کے

ساتھ ٹیم مینجمنٹ کو مختلف طریقوں سے سلوک کرنا چاہئے تھا تاکہ ٹیم کو تنازعات سے دور رکھا جاسکے۔

انہوں نے عمر کے معاملے کا موازنہ شاہد آفریدی اور شعیب اختر سے کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں میدان میں سرگرمیاں

کوئی نئی بات نہیں، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایسے کھلاڑیوں سے کیسے نمٹنا ہے،

انزی بھائی نے شعیب، آصف اور آفریدی کو سنبھالنے کے طریقے کو دیکھا، اگر عمر کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جاتا ،

تو معاملات اس نہج تک نہ پہنچتے۔وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود انہیں جان بوجھ کر

قومی ٹیم سے دور رکھا گیا تھا، پچھلے پانچ سالوں کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.

لیکن اس کے باوجود ٹیم میں موقع نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کارکردگی کے

باوجود مجھے پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھایا گیا کچھ کوچز مجھے پسند نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ میں کنارے پر ہی رہا۔

کامران اکمل کے مطابق انہیں ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سے دور رکھنا غیرمنصفانہ ہے کیونکہ میں صرف بلے باز کی حیثیت سے کھیل

سکتا ہوں، اگر میتھیو ویڈ اوسطاً 18 سے 20 سے واپسی کرسکتے ہیں تو میں کیوں نہیں میرا بیٹنگ ایوریج 60 کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں