عمراکمل

عمراکمل نے 3سال کی سزا کو چیلنج کرنے کافیصلہ کرلیا

لاہور(عکس آن لائن)کرکٹر عمر اکمل نے تین سال کی سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے اپنے وکلا کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے اور وہ وکیل کے ذریعے پیر کو اپیل کردینگے،

پاکستان کرکٹ بورڈاپیل سننے کیلئے ایڈجیوڈیکیٹرکی تقرری کریگا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل سزا میں کمی کیلئے پر امید ہیں جبکہ عمر اکمل چھ ماہ سے ایک سال کی سزا کے خواہشمند ہیں۔ عمر اکمل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس فضل میراں چوہان نے تین سال کی سزا سنائی تھی جبکہ تفصیلی فیصلہ کے مطابق انہیں دو مرتبہ فکسنگ کی پیشکش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں