وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے،رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے ۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانیکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں