شیری رحمن

عمران کا پاک افغان خارجی امور، دہشت گردی پر بیان قابل مذمت ہے،شیری رحمان

اسلام آباد( عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان اور افغانستان کے خارجی امور اور دہشت گردی سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں، عمران خان کو خطے کے سکیورٹی معاملات اور تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی جرمنی اور جاپان کے جغرافیہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے، ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں، پولیس ہمارے دفاع کی پہلی لائن ہے، افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں