مریم اورنگزیب

عمران صاحب عوام کے ساتھ صبح صبح فجر کے وقت بھی جھوٹ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام کے ساتھ صبح صبح فجر کے وقت بھی جھوٹ، عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا ، اس کے قیمتیں بڑھانے پرمسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش خصوصا سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ نمایاں ہے ،عمران صاحب ٹویٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے، عوام جانتی ہے کہ مصنوعی طور پہ نہی دانستہ طور پہ مہنگائی عمران مافیا نے کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا عمران مافیا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے آپ کے سربراہی میں عوام کا آٹا اور چینی چوری کی مصنوعی نہیں بلکہ چور عمران مافیا نے دانستہ مہنگائی کی کیونکہ بنی گالہ کے گھر کا خرچ اور زمان پارک کا گھر تعمیر کرواناتھا ،عمران صاحب آٹا اور چینی چور عناصر کو سزا دینا ہے تو آپ سمیت خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو اب تک سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے، آپ عمران مافیا کو کیا سزا دیں گے، خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کی ملوں پہ چھاپے کی جرات تو آپ میں ہے نہیں آپ عمران مافیا کی آٹا، چینی اور روٹی پر ڈاکے کی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لا سکے عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ پاکستان کی معیشت تباہ کر رہا ہے عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ پاکستان کی عوام اور نوجوانوں کو بے روزگار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ طور پہ پاکستان کو غریب کر رہا ہے عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ طور پہ پاکستان کے عوام کا کاروبار ، روزگار بند کر رہا ہے عوام جانتے ہیں ، عمران مافیا دانستہ پاکستان کو مقروض کر رہا ہے عوام جانتے ہیں، عمران مافیا نے دانستہ پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھودے ہیں اور مکمل نہیں کیا جا رہا عوام جانتے ہیں، عمران مافیا ساڑھے 4 سال گزرنے پر بھی فارن فنڈنگ کے 23 غیر قانونی اکانٹس کا جواب کیوں نہیں دے رہا ؟عوام جانتے ہیں،۔

انہوں نے کہا عمران مافیا نے اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لئے دانستہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں قید کیاتین ہفتے گزرنے گئے، عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے عمران مافیا کی تحقیقات ابھی تک ختم نہیں ہوئیں ؟اب تک عمران مافیا کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی عوام کا آٹا، چینی اور روٹی چوری کرنے والوں کو گرفتار کر سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں