فردوس عاشق اعوان

عمران خان کے نئے پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندوتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے، شہریت کا اور متنازعہ قانون مودی کو مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق ہے جبکہ عمران خان کے نئے پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں، آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں امتیازی امور معتصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، بھارتی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ مودی اپنی بدنیتی، بدفطرتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے عوام نے مودی کو نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مہینوں سے کرفیو نافذ ہے، کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں جبکہ امتیازی شہریت کے متنازعہ قانون نے مودی کی مسلمانوں ے خلاف نفرت کی تصدیق کر دی ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندو توا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں