وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کے دور میں معیشت تباہ ہوئی، وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں معیشت تباہ ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ فارن ایجنٹ کی فارن ایڈڈ پارٹی کا ہیلی کاپٹر فتنہ، فساد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی ہوئی، نوجوان بے روزگار ہوئے اور معیشت تباہ ہوئی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں