مشیر اطلاعات پنجاب

عمران خان کے بغیر قومی سیاست میں چوروں، ڈاکوں کا راج ہوگا،عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نمائندہ عکس) سابق گورنر پنجاب اور مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر قومی سیاست میں چوروں ڈاکوں کا راج ہوگا، پی ڈی ایم ایک کے بعد ایک پینترا آزما رہی ہے لیکن عوام انکی ایک نہیں چلنے دے رہی۔

مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ لوٹ مار ٹولہ عوامی سیاست سے مقابلہ نہ کر سکا تو عمران خان کے خلاف محلاتی سازشوں کا راستہ اپنایا ہے، عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش ظاہر کرتی ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی زمین سکڑ چکی ہے۔ سابق گورنر کا کہنا تھا کہ پہلے بین الاقوامی مداخلت کو دعوت دی گئی، اب ریاستی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کا ہمیشہ یہی وطیرہ رہا ہے، مگر اب مزید نہیں ہوگا، عمران خان نے رکنا، جھکنا اور پیچھے ہٹنا نہ خود سیکھا، نہ پاکستانی عوام کو سکھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں