عثمان بزدار

عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا،عثمان بزدار

لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا، کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا اور بدعنوانی سماجی ظلم کے مترادف ہے،کرپشن کرنے والے اپنے منصب اور ملک سے غداری کرتے ہیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں