یاسمین راشد

عمران خان کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے ، ہم کیوں انہیں گرفتار ہونے دیں’یاسمین راشد

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، ہم کیوں انہیں گرفتار ہونے دیں ؟ ہم حکومت پر کس طرح اعتماد کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جیل بھرو تحریک ایک پرامن احتجاج ہے ، ہمارے احتجاج ہمیشہ پر امن رہے ہیں، ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے ، عمران خان نے کہا ہے پہلے مرد گرفتاریاں دیں گے پھر عورتوں کی باری ہے۔

90روز میں سے 52دن رہ گئے ہیں انہوں نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہماری ڈیمانڈ الیکشن کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آسکتا، یہ روزانہ مہنگائی کا ایک نیا بم گراتے ہیں، پٹرول 300روپے لٹر ہونے والا ہے، مریم بی بی کہتی ہیں ہم بڑے مقبول ہیں،تو الیکشن لڑیں ڈرنے کی کیا بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں