مریم نواز

عمران خان کی سزا صرف نا اہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے ،گرفتار کر کے لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے ‘مریم نواز

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سزا صرف نا اہلی پر ختم نہیںہونی چاہیے بلکہ گرفتار کر کے لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے ۔

انہوں نے توشہ خان ریفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں