شیخ رشید احمد

عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے،احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ خوش آئند، شیخ رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال

پورے کرے گی،120 احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے یہ عدالتیں 120 دنوں میں ہی تمام گند

صاف کر دینگی،اپوزیشن میں کوئی دم نہیں۔الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔۔شہباز شریف میری پارٹی کے

آدمی ہیں جو میں کہوں گا وہ وہی کرینگے۔وزارت ریلوے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ شکر اداکرتے ہوں کہ راولپنڈی کے مسائل کراچی کی طرح نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا شیخ رشید ملازمتیں کہاں سے دیں گے،اعلیٰ عدلیہ جوکہتی ہے ٹھیک کہتی ہے ،

انہوں نے کہا کہ شالمیار ایکسپریس بند نہیں کی ،بند کرنے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا

کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی۔۔وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کرے گا ،

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جو میں بولوں گا وہ وہی کرینگے۔ شیخ رشید نے کہا کہ

مین لائن ون منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہے۔،ریلوے کے حادثات میں کمی کے لئے یہ منصوبہ اہمیت

کا حامل ہے۔رواں سال ریلوے کی بہتری کا سال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں