عمران خان

عمران خان کو عبوری ضمانت میں ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت مل گئی

لاہور (عکس آن لائن ) لاہورکی اے ٹی سی عدالت نے عمران خان کو عبوری ضمانت میں ویڈیو لنک پرحاضری کی اجازت دے دی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت میں عمران خان کی ویڈیو لنک پرحاضری لگانے کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت فاضل جج نے ریماکس دئیے کہ آپ کہہ رہےہیں عمران خان کو ویڈیو لنک پرعدالت حاضری لگانے کی اجازت دیں۔

میں ایسا کرتا ہوں توہوسکتا ہے ملزم گھرپرنہ ہو۔ جس پر وکیل سلیمان صفدر نے کہا آپ چیک کراسکتے ہیں کورٹ کا نمائندہ بھیج دیں۔ جج اعجازبٹراستفسارکرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں شام کو میرے اوپر ٹی وی پر پروگرام شروع ہوجائیں،میں ویڈیو لنک پرحاضری کی اجازت دیتا ہوں تو آپ پورے پاکستان میں میری ججمنٹ پیش کرینگے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایک دن کی ویڈیو لنک کی استدعا منظورکی۔عمران خان کی جانب سے 2مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے ویڈیو لنک پر حاضری کی استدعا کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں