شاہ محمود قریشی

عمران خان کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ضرورت ہے، شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ عکس)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کو آپ کی ضرورت ہے، آگے بڑھو اور اپنے کپتان کا ساتھ دو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور ہم کسی صورت سازشی عناصر کو ملک پر قابض ہونے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں