عمران خان

عمران خان کا سیہون میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے سیہون میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سیہون حادثے کی اطلاع اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر نہایت دلگرفتہ ہوں۔

عمران خان نے کہاکہ رنج اور سوگ کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رب کریم حادثے میں انتقال کر جانے والوں کے درجات بلند، پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں