رانا تنویر حسین

عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابق حکومت ہے’رانا تنویر حسین

شیخوپورہ/مریدکے( عکس آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ امور رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے نوجوان نسل کو ہنر مندی کی تعلیم کی فراہمی ضروری ہے،نیشنل سکلز یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے علاقہ بھر کے طالب علموں کو معیاری فنی تعلیم کا حصول آسان ہو گا،کیمپس کی تعمیر کیلئے 386 ملین روپے منظورہو چکے ہیں، عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا’ مانتے ہیں ملک میں مہنگائی ہے مگر اسکا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابق حکومت ہے ،اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے ،جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار نیشنل سکلز یونیورسٹی مریدکے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعتی مرکز کی بنیاد پر ملحقہ علاقوںکی نوجوان نسل کے لیے ہنر مندی کی تعلیم بہت ضروری ہے۔نوجوان ہنر مند ہو کر ملک کے حالات بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،نیشنل سکلز یونیورسٹی کی کلاسز کے اجرا پر فخر ہے،مریدکے سب کیمپس کے قیام سے علاقہ بھر کے طالب علموں کو معیاری فنی تعلیم کا حصول آسان ہو گا۔رانا تنویر نے کہاکہ نیشنل سکلز یونیورسٹی مریدکے کیمپس 100کنال رانا ت اراضی پر مشتمل ہو گا’کیپس کی تعمیر کے لیے 386 ملین روپے کی رقم منظور ہو گئی ہے’حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد مریدکے کیمپس نوجوانوں کو ہنر مندی کی تعلیم دے کر ملازمت کے مواقع فراہم کرے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا’سابقہ حکومت میں صرف سیاسی مخالفین کی کردار کشی کی گئی’ عوامی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ‘ ملک اس وقت معاشی حوالے سے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے،مسلم لیگ (ن) ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے قوم سے کئے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہہم مانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے مگر اس کمر توڑ مہنگا ئی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے ہم نہیں ہیں’ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی لانے اور کم آمدنی والے افراد سمیت تمام عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے،جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے اور ملک کو دوبارہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کریں گے۔اس موقع پر مقامی سیاسی رہنمائوں’طلبہ و طالبات ‘اساتذہ کرام ‘مقامی شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں