راہداری ضمانت

عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

پشاور (کورٹ رپورٹر ) سابق وزیراعظم عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی، پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت فوری سماعت کیلئے منظور کر لی۔ درخواست پرچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ عمران خان پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے، بابر اعوان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما ان کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کی 14 ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں