فواد چوہدری

عمران خان نے ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی، فواد چودھری

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو ہدایات میں کہا کہ وہ حلقوں میں فوری واپس پہنچیں اور عوامی رابطوں میں تیزی لائیں۔

مرکزی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابات سےایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخوا کےصوبائی انتخابات کیلئے جائے گی، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں