طلال چوہدری

عمران خان منہ دکھانے قابل نہیں رہیں گے،کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں، طلال چوہدری

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طنز پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کہ کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، انہوں نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لیے خواتین کا نام چاہیے ہو اس پرترس کھایا جاسکتا ہے، عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں