مسرت جمشید چیمہ

عمران خان ملک میں وفاق کی علامت لیڈر ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ملک میں اس وقت وفاق کی علامت کوئی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہیں، انتخابات کے نام سے ہی پی ڈی ایم ٹولے پر خوف طاری ہو جاتا ہے ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کو عوام کو ووٹ کا حق دینا سیاسی موت نظر آرہی ہے ، تحریک انصاف 28ویںیوم تاسیس کے موقع پر حکومت میں ہو گی ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپشن کے اتحادیوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں اور اس کے لئے وہ آئین کو توڑنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ۔ انتخابی عمل سیاسی اور جمہوری جماعتوں کے لئے تقویت کا باعث ہوتا ہے لیکن پی ڈی ایم ٹولہ اس سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد بھی آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں