شیخ رشید

عمران خان جیتنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کیساتھ اپریل فول منائیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن شوق پورا کرلے، عمران خان جیتنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے،تینوں پارٹیاں انجمن مفاد باہمی میں اکٹھی ہوئی ہیں، اپوزیشن کہہ رہی ہے امپائر نیوٹرل ہے، اللہ کا شکر ہے، ہارنے پر یہ کسی نئے امپائر کا کھاتہ نہ کھول دیں ،ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے اسپیکر کو اختیارات دیئے گئے، اسپیکر کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، اب چھانگا مانگا ہے نہ ہی مری، جہاں یہ ارکان کو رکھیں گے، 172 ارکان اپوزیشن کو لے کر آنے پڑیں گے، تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے اطمینان کی تحریک بنے گی ، عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں، بلاول کی ریلی مایوس کن تھی، ہماری سکیورٹی ان کے لوگوں سے زیادہ تھی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میںنے تمام آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو دہشتگردوں کیخلاف مو¿ثر کارروائی کی ہدایت کی ہے ،میں نے بلاول بھٹو کی ریلی دیکھی وہ مایوس کن تھی اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک عمران خان کیلئے اطمینان کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکرکے پاس چودہ دن ہے جب مرضی چاہیں اجلاس بلاسکتے ہیں ۔ سپیکر کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیںکرسکتا ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنے کیلئے سپیکر کو اختیارات دیئے ہیں۔ شیخ رشیدنے کہا کہ اس سے قبل 22اور23اوآئی سی کا اجلاس ہے 23سے 30مارچ اہم ہفتہ ہے دو دن سپیکر کے اور 7دن تقرریوں کے ہوں گے، انشاءاللہ ہم اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے ،تین پارٹیاں انجمن باہمی میں اکٹھی ہوئی ہے اور ان کا مفاد باہمی اپنی ذات ہے، اپوزیشن کو عمران خان کے احتساب کا خوف ہے، میں عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح ہوں کیااپوزیشن والے کہتے ہیں کہ امپائر نیوٹرل ہے اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے خود کہا ہے کہ امپائر نیوٹرل ہے ۔

آپ نے ہارنا ہے اور بیان پر قائم رہنا ہے اور خود کہنا ہے کہ امپائر نیوٹرل تھااب آپ تھرڈ امپائر کا نیاکھاتہ نہ کھول دینا۔شیخ رشید نے کہا کہ 12تاریخ کو بلوچستان کے وراثتی سرٹیفکیٹ میں اہم کام کیا ہے جبکہ کشمیر میں بھی شروع کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا بڑی بات یہ ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ایپ بنائی ہے آپ ایپ کے ذریعے براہ راست اسلام آباد پولیس کے کسی آفیسر سے بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں میں سارا کریڈٹ اسلام آباد پولیس کو دیتا ہوں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم نے ان سے معذرت کی اور اس کی گہرائی میں نہیں جانا چاہتے ہیں میڈیا کو علیحدہ سے بتا دینگے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھاہمارا کام ایمبسیز کو دیکھنا نہیں ہے وہاںکیا کچھ ہورہا ہے ہمارا کام انہیں سکیورٹی کا تحفظ دینا ہے انہیں سکیورٹی دینا غلطی ہو گئی اس کے لئے معذرت خواہ ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو موچی دروازے ،لیاقت ، کیکری گراو¿نڈ اور ناصر باغ میں قوم کے سامنے فارن پالیسی رکھا تھایہ سوال منسٹری نے آپ سے تو نہیں کرایا میںنے اپنی سیاست میں تمام خارجہ پالیسی میں ذوالفقار علی بھٹو کو قوم کے سامنے خطاب کرتے ہوئے پوائنٹ کرتے دیکھا ہے اپوزیشن سمجھتی ہے کہ پاکستانی عوام اور ان کی سوچ سامراج کی سوچ ہے پاکستانی عوام کی سوچ سامراج کی سوچ نہیں ہے،عمران خان نے کہا کہ ہم امریکہ روس اور چین کے بلاک میں نہیں ہیںہمارے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔

ہر بیرون ملک مقیم پاکستانی اور پاکستانی شہری اپنا سر اٹھا کر اس وجہ سے چل سکتا ہے کہ ہم آزاد ملک کے آزاد خارجہ پالیسی کے آزاد شہری ہیں ۔میں ایم کیو ایم کو اس وجہ سے جانتا ہوں کہ کیونکہ میں ایم ایس ایف کے مشرق اور مغرب پاکستان کا صدر تھا مجھے پورا یقین ہے کہ ایم کیو ایم عمران خان کیساتھ کھڑی ہوگی ۔میں چوہدری برادران کے حوالے سے بات کرسکتا ہوں جبکہ باقی کے حوالے کچھ بھی نہیں کہہ سکتا چانگا مانگا کی سیاست ختم ہوگی اپوزیشن کو 172افراد اسمبلی میں لانا ہے جو لوگ بکھے ہیںتحریک انصاف کے کارکن ان کا گھیراو¿ کریں گے ۔ رواں ماہ عمران خان ای پاسپورٹ کا اجراءکریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں