عمران اسماعیل

عمران اسماعیل کا وزیر آب پاشی خورشید شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی(نمائندہ عکس) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر آب پاشی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر برائے آب پاشی خورشید شاہ پر الزام عائد کیا کہ وزیر آبپاشی سندھ کے پانی سے وڈیروں کی زمینیں آباد کررہے ہیں یہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت زمینیں ہڑپنے کی کوشش ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کا پانی بند کرکے زمینیں بنجر بنائی جارہی ہیں، زمینیں بنجربناکر دودھ بیچنے والے شخص سے خریداری کرائی جائےگی، سندھ کے آدھے سے زیادہ رقبے پرحکمران جماعت کے سربراہ قبضہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے خلاف ہر سازش کی ذمےدار پیپلزپارٹی ہے، پی ٹی آئی کےخلاف احتجاج کرنے والوں کے گلے آج کیوں بند ہیں؟، سندھ کے خلاف ہر سازش کی ذمےدار پیپلزپارٹی ہے۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے والے سندھ کے ہی حکمران ہیں، بتایا جائے کہ سندھ کے حکمرانوں کے نام سے غیرقانونی نہریں کس دور میں بنی؟، تحریک انصاف سندھ میں حکومت بناکراستحصالی نظام کاخاتمہ کرےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں