ہارون رشید

عماد وسیم پر ون ڈے ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، ہارون رشید

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹی20 ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے لیکن ون ڈے ٹیم میں ابھی ان کی شرکت پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ایک انٹرویومیں چیف سلیکٹر نے کہا کہ 34 سال کے آل راؤنڈر پر ون ڈے ٹیم کے دروازے ہر گز بند نہیں کیے۔انہوںنے کہاکہ ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر یقیناً عماد وسیم سے رابطے میں ہوں گے، البتہ ابھی ان کی اس بارے میں ان سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کی 15 ماہ بعد اس سال شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔آل راؤنڈر نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد 8 ٹی20 میں 10 وکٹیں لینے کے ساتھ 7 اننگز میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 147 رنز اسکور کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں