فواد چوہدری

علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی کا معاملہ، فواد چوہدری کی مذمت

اسلام آباد(نمائندہ عکس) سابق وزیر اطلاعات و سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے وفاق کے اتحاد اور یگانگت کو نقصان پہنچے گا،

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ علی امین نے تمام زندگی لاہور میں گزار ی ، علی امین نے گورنمنٹ کالج لاہور اور این سی اے سے پڑھاء اب پنجاب میں ان پر داخلے کی پابندی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے،فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کیلئے اصل خطرہ رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ جیسے لوگ ہیں جو انتظامی مداخلت سے انتخابات کا ماحول خراب کر رہے ہیں، ان دونوں کی نقل وحمل کل رات تک محدود کی جائے انتخابات میں حکومتی مداخلت کو روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں