علیم ڈار

علیم ڈار کی شاندار خدمات ،آئی سی سی کا خراج تحسین ،یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

راولپنڈی (عکس آن لائن) آئی سی سی کی جانب سے ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جی ایم کرکٹ وسیم خان نے علیم ڈار کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ یہ تقریب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے سے قبل منعقد ہوئی۔

اس موقع پر پاکستانی امپائر احسن رضا سمیت دیگر نے علیم ڈار کو شاندار کیرئر کے اختتام پر پر مبارکباد دی۔54 سالہ علیم ڈار نے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کو خیرباد کہہ کر اپنے 24 سالہ کیرئر کا اختتام کیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کیلئے علیم ڈار کی شاندار خدمات پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ علیم ڈار نے بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی ایلیٹ پینل کی ذمہ داریوں کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں اب احسن رضا کو شامل کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں