نگران وزیر اطلاعات

علامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے،

خودی کا ولولہ انگیز پیغام دے کر اقبال نے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا، اقبال ڈے پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، شاعر مشرق نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے خواب غفلت سے بیدار کرنے کی عملی کوشش کی، آج ہمیں جن کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے،

انکا حل اقبال کی آفاقی تعلیمات میں پوشیدہ ہے،مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا اور انہیں شاہین کی زندگی اپنا کر جہد مسلسل کا درس دیا، نوجوان فکر اقبال اپنا کر پاکستان اور امت مسلمہ کی حقیقی خدمت کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں